ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / فیڈررکاسامناکواٹرفائنل میں ڈیل پوتراسے

فیڈررکاسامناکواٹرفائنل میں ڈیل پوتراسے

Tue, 05 Sep 2017 21:50:05  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،5ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جوآن مارتن دیل پوترو نے دو سیٹ ہارنے کے بعد پانچ سیٹ کے میراتھن مقابلے میں ڈومینک تھیم کو شکست دے کر امریکی اوپن مرد سنگل کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا سامنا پانچ بار کے چمپئن راجر فیڈرر سے ہوگا۔ارجنٹائن کے 24 ویں ترجیح ڈیل پوٹرو نے چھٹے ترجیح حاصل تھیم کو
 6، 2. 6، 6. 1، 7 6، 6 4سے ہرایا۔ڈیل پوٹرو نے 2009 کے فائنل میں انہیں شکست دیکر واحد گرینڈ سلیم جیتاتھا۔
دوسری طرف تیسری ترجیح فیڈرر جرمنی کے فلپ کولشیربر کو 6. 4، 6. 2، 7. سے ہراکر آخری آٹھ میں جگہ بنائی۔ کال شریبرکے خلاف ان کا ریکارڈ12-0ہوگیاہے۔
ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے امریکی اوپن میں 50 ویں جیت درج کی،اب وہ روس کے آندرے روبلیو سے کھیلیں گے جنہوں نے بلجیم کے نویں ترجیح حاصل ڈیوڈ گوفن کو 7. 5، 7.6، 6. 3.سے شکست دی۔خواتین زمرے میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی کیرولینا پلاسکووا کا سامنا کوارٹر فائنل میں امریکہ کی کوکو وینڈیویگوسے ہوگا۔ایسٹونیا کی 418 ویں رینکنگ والی کییاکانیپی بھی حتمی آٹھ تک پہنچ گئی، جس نے روس کے داریا کاستکناکو. 4 6.سے ہرادیا، اب وہ  امریکہ کی میڈیسن سے کھیلے گی، جس نے چوتھی ترجیح حاصل الینا سوٹولینا کو ہرایا۔


Share: